لکی مروت میں ڈرون حملہ: 5 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی

| شائع شدہ |11:45

خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں پانچ بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈرون حملہ لکی مروت کے علاقہ سربند وانڈہ لنگرخیل میں ہفتے کے روز ہوا ہے۔

تھانہ صدر میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق، لنگر خیل میں ہونے والے اس ڈرون حملے میں 8 سے 9 سال کا ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 سے 8 سال کا ایک اور بچہ شدید زخمی ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں 5 بچوں نے اپنی جانیں گنوائیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک دوسرے واقعے میں لکی مروت کے گاؤں شیخا خیل میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

متاثرین کی شناخت عزیز اللہ، خانزادہ بی بی، اور رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ اس واقعہ میں مرنے والوں اور زخمیوں کو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں