قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت کم از کم چار افراد شہید اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بم دھماکہ بدھ کی دوپہر ضلع باجوڑ کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر موجود فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی۔
شہید ہونے والوں میں نواگئی کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل ، ایک تحصیلدار عبد الوکیل اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ حملے میں کم از کم 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا ہے۔