جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر 2025 کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ پابندی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

اس دوران، ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے متاثرہ علاقوں میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق، اس عرصے میں تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔

کرفیو کے نفاذ کے باعث درج ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا:

  • روٹ 1: آسمان منزہ سے بدر بریج پل تک
  • روٹ 2: لدھا سے بدر بریج تک

عوام کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے:

  1. صرف شدید ایمرجنسی کی حالت میں متاثرہ راستوں پر سفر کی اجازت ہوگی۔ ایسے مسافروں کو پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت حاصل کرنا ہوگی اور انہیں اپنا شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ کاغذات جمع کروانا لازمی ہوگا۔
  2. کسی بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیکھ کر اپنی گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں میں رہ کر پابندیوں پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں