پاکستان پر شدید بارشوں اور سیلاب کا نیا خطرہ: شہری سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا انتبا

اس وقت پاکستان شدید موسمی حالات کی زد میں ہے جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات پاکستان نے شمالی علاقوں میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور ملک بھر میں بڑے پیمانے پر شہری سیلاب کی وارننگ دی ہے۔
ائندہ کئی دن موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جس سے ملک کے بالائی حصے بشمول پنجاب، اسلام آباد اور راولپنڈی متاثر ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کا یہ الرٹ، گلف-2 منصوبے کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جو درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے گلیشیر کے پگھلنے کا عمل تیز ہو گیا ہے اور اس طرح ارکاری، بدسوات، ڈارکٹ، ہسپر ہوپر، غنڈس اور گلکن جیسے علاقوں میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ اور فلیش فلڈز کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اس ضمن میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے حکام سے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون کی ہوائیں پیر تک کشمیر،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور پنجاب کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور شدید بارش کا باعث بنیں گی۔ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اور شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
دیگر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے۔
شدید بارشوں سے کئی اضلاع جیسے دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے گرد و نواح میں فلیش فلڈز کا شدید خطرہ ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، پشاور، نوشہرہ اور مردان جیسے بڑے شہروں کے نشیبی علاقے بھی شہری سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔
پہاڑی علاقوں جیسے خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی امکان ہے، جس سے سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ پی ایم ڈی نے تمام متعلقہ افراد کو محتاط رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں