شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک

| شائع شدہ |12:08

جمعہ کے روز سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ آپریشن کلے غلام خان  میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلیجنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔

فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک کیے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو یہ دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں استعمال کرتے تھے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ علاقے میں چھپے ہوئے  دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے لیے سینیٹایئزیشن آپریشنز بھی کیے گئے۔ یاد رہے کہ اس ہفتے کی شروعات میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں