ہندوستان میں پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا  اسحاق ڈار کو فون

| شائع شدہ |12:00

رات گئے ہندوستان کی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے ہندوستان میں میزائل حملوں کے بعد، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے سعودی عرب کے ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔

سینیٹر ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جس میں ہندوستانی حملوں اور پاکستان کے جوابی کارروائی کا احوال پیش کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے تنازعہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حملوں پر پاکستان کے متوازن اور تحمل والے ردعمل کو بھی سراہا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ ٹیلی فون کال امریکی وزیر خارجہ کے جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کرنے اور کشیدہ صورتحال میں کمی میں مدد کی پیشکش کے بعد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں