پشتون قومی جرگے پر اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس

سرکاری ذرائع کے مطابق پشتون قومی جرگے پر اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔  
وزیراعلی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کرینگے
اسمبلی کی کمیٹی میں تمام پارٹیوں کے منتخب اراکین اسمبلی شامل ہیں

اجلاس میں پشتون قومی جرگے کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔

پشتون قومی جرگے میں کئے گئے بعض مطالبات کا تعلق صوبے کے دائرہ اختیار سے ہے۔

صوبے کے دائرہ اختیار میں آنے والے مطالبات کے حل پر غور کیا جائے گا۔

کمیٹی اجلاس میں اتفاق ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت مطالبات کے حل پر پیش رفت کرسکتی ہے

پشتون قومی جرگہ 11 سے 13 اکتوبر تک جمرود میں منعقد
ہوا تھا

جرگہ منتظمین اور حکومتی وفد کے مابین بات چیت میں مسائل کے حل پر اتفاق ہوا تھا

اجلاس صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں