گذشتہ سال اپیکس کمیٹی کے ملک میں دہشت گردی کی ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں-
جنوری 2025 کے شروعات کے ساتھ انٹیلیجنس بنیادوں پر جاری آپریشن میں کئی مقامات پر شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
7 جنوری 2025 کو پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں انیس خوارج ہلاک ہوئے۔
خوارجوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے پشاور ضلع کے علاقہ متنی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پاکستانی فوج نے خوارجوں کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آٹھ خوارج ہلاک ہوئے۔
خیبر پختونخواہ کے ایک اور ضلع مہمند کے علاقے بئیزئی میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں پر فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے آٹھ خوارج کو مؤثر طریقے سے مصروف کر کے ہلاک کر دیا۔