ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں سرکاری عمارتوں پر حملہ

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں بھاری تعداد میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانے اور نادرا آفس پر حملہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں ایک بینک اور ایک نجی موبائل ٹاور کے ساتھ میونسپل آفس کے اہم کاغذات کو بھی نظر آتش کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اس حملے میں حملہ آوروں نے مقامی لیویز تھانے سے ہتھیار اور گاڑیاں سمیت وہاں کے اہم کاغذات بھی اٹھا لیے ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورعلاقے کو حصار میں لے لیا، اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔ علاقے کو کلئیر کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کو جاری رکھا گیا ہے-

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں