پاکستان کے کئی شہر ڈرون حملوں کی زد میں، حکام کی تصدیق

| شائع شدہ |12:08

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں گزشتہ دو دنوں سے اضافہ ہوا ہے۔ آج صبح پاکستان کے صوبہ پنجاب کے چھ شہروں جبکہ سندھ کے ضلع گھوٹکی  میں نامعلوم بغیر پائلٹ کے ڈرونز(یو اے ویز) نے نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان  حکام کے مطابق انہوں نے لاہور کے والٹن اور برکی روڈ کے علاقے سمیت گجرات، گوجرانوالہ، چکوال اور شیخوپورہ میں ڈرون مار گرائے ہیں اور ان کا ملبہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں لاہور کے ایک گنجان آباد علاقے سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئے۔

ایک اہلکار نے خبر کدہ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "لاہور کے والٹن کے علاقے میں ایک ڈرون مار گرایا گیا ہے۔ ہمیں ابھی تفصیلات اکٹھی کرنی ہیں۔”

ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق   ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

دریں اثنا، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں