به‌روزرسانی دربارهٔ4 hours ago

جمعرات کے روز پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل خار میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے مولانا خانزیب اور ایک سکواڈ کنسٹیبل شیرزادہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب مولانا خانزیب امن پاسون کمپین سے فارغ ہو کر ایک گاڑی میں سوار افراد نواگئی اپنے گھر جا رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق باجوڑ کے تھانہ خار کے ایس ایچ او رشید خان کی جانب سے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ باجوڑ کے افسر انچارج کو بھیجے گئے ایک تحریری مراسلے کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا خانزیب ولد ستانہ گل سکنہ نواگئی اپنے ساتھیوں شاہ سوار ولد جان باچہ، عثمان ولد سید الرحمن، سکارڈ کنسٹیبل شیرزادہ نمبر 4526 اور ڈرائیور محمد طارق ولد عبدالکریم کے ہمراہ اپنی ذاتی گاڑی CHR/NCP سفید رنگ میں خار سے نواگئی جا رہے تھے۔ جب وہ بالا کے مقام پر پہنچے تو پہلے سے موجود نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں مولانا خانزیب اور سکواڈ کنسٹیبل شیرزادہ نمبر 4526 کو جسم کے متعدد حصوں پر گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ شاہ سوار ولد جان باچہ، عثمان ولد سید الرحمن اور ڈرائیور محمد طارق ولد عبدالکریم بھی جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ فائرنگ سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقتولین اور زخمیوں کو فوری طور پر DHQ ہسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال کے کیجولٹی انچارج کو مقتولین کے کاغذات مرگ مرتب کرنے اور زخمیوں کے نقشہ اضرار بنانے کی اطلاع دی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق، یہ وقوعہ زخمی کسانوں کے چشم دید ہے۔ اس واقعے کے بعد نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش انسپکٹر فلک ناز خان کے حوالے کر دی گئی ہے۔ افسران بالا کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

نور ولولئ