بھارتی جارحیت کے بعد چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

| شائع شدہ |15:08

بدھ کے روز بھارت کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے متعدد بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد پاکستان میں چین کے سفیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بدھ کے صبح  ڈپٹی وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ڈپٹی وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے چین کے سفیر کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی اور معصوم جانوں کے المناک نقصان کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ "وزیر خارجہ نے ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کو اجاگر کیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور تمام متعلقہ شعبوں میں قریبی رابطہ اور مواصلت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔”

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں