شہریوں کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر لیا

| شائع شدہ |14:45

آج پاکستانی وزارتِ خارجہ کے پریس بیان کے مطابق بھارت کے ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا تاکہ انہیں پاکستان کی جانب سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر بلا اشتعال بھارتی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ‘ان حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔’

بیان میں مزید کہا کہ  بھارت کو یہ پیغام دیا گیا کہ ان کی جارحیت کا یہ صریحاً عمل پاکستان کی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات پر حکمرانی کرنے والے قائم شدہ اصولوں کے منافی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے اپنے جارحانہ رویے کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو خبردار کیا گیا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں