میانوالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

 پیر کے روز پنجاب کے ضلع میانوالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک آپریشن میں کم از کم 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آپریشن محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ طور پر میانوالی کے علاقے مکڑوال میں یہ آپریشن کیا۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں اور کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے۔

یہ آپریشن بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے چند دن بعد ہوا کیا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ کوئلے کی کانوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

مارچ کا مہینہ گزشتہ دہائی میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دوسرا خونریز ترین مہینہ تھا، جس میں ملک بھر میں کم از کم 105 دہشت گرد حملے رپورٹ ہوئے تھے۔ اس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کر دی تھیں اور کم از کم 83 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں