لکی مروت کے مقامی لشکر نے دہشت گردوں سے 3 مغویوں کو بازیاب کروا لیا

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مقامی لشکر نے ایک گاؤں سے تین مغو یوں کو دہشت گردوں سے بازیاب کروا لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب بگو خیل گاؤں کے تین افراد امیر وانڈا نامی قریبی گاؤں میں ایک بیمار شخص کی عیادت کے لیے گئے۔ ان لوگوں کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیا اور ان کے ہتھیار بھی چھین لیے۔

جب اغوا کی خبر علاقے بگو خیل پہنچی تو مقامی امن کمیٹی کے سربراہ نے اغوا کاروں کو مغویوں کو رہا کرنے اور ان کے ہتھیار واپس کرنے کا پیغام بھیجا۔ کمیٹی کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ناکامی کی صورت میں اسے جنگ کا اعلان سمجھا جائے گا۔

بگو خیل سے ایک بڑا لشکر ہتھیاروں سے لیس ہو کر امیر وانڈا پہنچی۔ وہاں لشکر نے بغیر کسی مزاحمت کے مغویوں کو ہتھیاروں سمیت بازیاب کرا لیا۔

مقامی ملیشیا  نے یہ وارننگ بھی جاری کی کہ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو پورے گاؤں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں کم از کم 158 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز میں مارے گئے۔ سب سے زیادہ دہشت گرد شمالی وزیرستان میں مارے گئے۔ ضلع لکی مروت میں سات دہشت گرد مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں