خیبر پختونخوا پولیس نے لکی مروت میں ایک چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
مسلح حملہ آوروں نے ہفتہ کی صبح ضلع کرک کے ساتھ متصل عباسہ خٹک چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ میں بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔
پولیس کی بر وقت جوابی کارروائی میں دو حملہ آوروں میں سے ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ آور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔
فائرنگ کے دوران مقامی باشندے بھی پولیس کی حمایت کے لیے نکل آئے۔
چیک پوسٹ کی مدد کے لیے روانہ ہونے والی پولیس گاڑی کو ایک دیسی ساختہ بم(آئی ایی ڈی ) سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔
پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 22 فروری کو پولیس نے اسی علاقے میں ایک سڑک کے نیچے لگائے گئے 45 کلوگرام کے بم کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔