کابل میں ‘ناکام’ خودکش حملہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ناکام خودکش دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ابتدائی خبروں کے مطابق یہ دھماکہ افغان وزارت شہری ترقی و ہاوسنگ کے دفتر کے اندر ہوا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے  واقعہ کی مکمل تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

افغان وزارت شہری ترقی و ہاوسنگ کے ترجمان محمد کمال افغان نے بعد میں بتایا کہ خودکش بمبار کو عمارت میں داخل ہونے سے پہلے پہچان لیا گیا تھا اور وزارت کے محافظوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تاہم بمبار کے مارے جانے کے نتیجے میں دھماکہ ہو گیا۔

افغان نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر بارہ بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا اور انہوں نے تصدیق کی کہ حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

افغان وزارتوں کے دفاتر پر ماضی میں بھی حملے ہو چکے ہیں۔ دسمبر 2024 میں مہاجرین کے وزیر خلیل حقانی اپنے دفتر میں خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے اور اس میں عمارت کے اندر موجود چھ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

منگل کے روز کندوز صوبے کے مرکزی بازار میں واقع  کابل بینک کی ایک شاخ پر حملے میں 21 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے تھے۔ بعد میں داعش کے شاخ  داعش خراسان( ائی ایس کے پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں