پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور اقتصادی رکاوٹیں ختم کریں گے، سیکرٹری علی لاریجانی

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (SNSC) کے سیکرٹری علی لاریجانی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد بتایا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور اقتصادی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستانی عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ صدر پیزشکیان نے ان رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل بھی ان مسائل سے متعلق باقی تمام پابندیاں ختم کر دے گی۔

اعلیٰ قیادت سے اسٹریٹجک تبادلہ خیال

سیکرٹری  نے دورے کے دوران پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، اسپیکر پارلیمنٹ، قومی سلامتی مشیر اور وزیر خارجہ سے اسٹریٹجک تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تعاون میں کوئی حد نہیں رکھتا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کی جانب سے زیادہ رفتار اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مضبوط میکانزم

بیان کے مطابق دونوں ممالک نے فیصلوں پر مؤثر پیروی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط میکانزم قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

علی لاریجانی نے اپنے بیان کے آخر میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے ایران اور پاکستان کے تعلقات کا مستقبل روشن نظر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں