سپن بولدک کے راستے 3,200 سے زائد افغان پناہ گزینوں کی واپسی

پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے مرحلے میں 2023 سے تیزی آئی ہے ۔ منگل کے روز 3,200 سے زائد افغان پناہ گزین پاکستان سے بلوچستان کے سپن بولدک بارڈر کراسنگ کے ذریعے اپنے ملک واپس لوٹے ہیں۔

سپن بولدک محکمہ اطلاعات کے ترجمان، علی محمد حقمل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واپس لوٹنے والوں کے ساتھ ساتھ، پاکستانی حکام نے 60 افغان قیدیوں کو بھی ملک کے حوالے کیا جو پاکستان میں قید تھے۔

حقمل کے مطابق ان قیدیوں نے پاکستانی حراست میں ایک دن سے لے کر دو ماہ تک کا وقت گزارا تھا۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں ہونے والے پاک افغان جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان موجود زمینی راستے پر قسم کے ٹریفک اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے۔ تاہم ، پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے وقتاً فوقتاً بارڈرز کھول دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں