لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 دہ ش ت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مبنی مشترکہ آپریشنز کیے ہیں جن کے دوران شدت پسندوں سے ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ کارروائیاں شیری خیل اور تھانہ سرائے نورنگ کے علاقے نصرخیل میں کی گئیں۔

مقامی ذرائع  کے مطابق لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں نو شدت پسند مارے گئے۔ دریں اثناء، تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں واقع علاقوں نصرخیل، درگہ اور اخوندان میں لکی مروت پولیس نے دیگر اضلاع کی نفری کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی جس میں ایک مزید د ہ ش ت گرد ہلاک ہوا۔

ہلاک ہونے والے دہ ش ت گردوں میں سے آٹھ کی شناخت کر لی گئی ہے، جن میں سے ایک کا تعلق تجوڑی، ایک کا پہاڑخیل پکہ، ایک کا شیری خیل، ایک کا گھاٹی مچن خیل، ایک کا کاالخیل، اور ایک کا تترخیل سے بتایا گیا ہے، جبکہ دو شدت پسندوں کا تعلق ٹانک سے تھا۔ تاہم دو ہلاک شدگان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ دن بھر جاری رہنے والی ان کارروائیوں کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ رہی۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں