سیکیورٹی فورسز نے سنٹرل کرم کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 22 د ہش ت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے اس آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ سنٹرل کرم کے علاقوں ‘مناتو’ اور ‘مرزائی’ میں د ہ شت گرد موجود ہیں۔ ان مصدقہ اطلاعات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے فورسز نے انتہائی مہارت کے ساتھ ٹارگٹڈ آپریشنز کیے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہ شت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 22 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہش ت گردوں نے آبادی کے قریب ایک گھر پر قبضہ کر کے وہاں مورچہ بندی کر رکھی تھی۔ دہشت گردوں نے اس گھر میں بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی نصب کر رکھا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گھر میں موجود بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اس شدید جھڑپ اور دھماکے کے دوران کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاہم، آپریشن کی خاص بات یہ رہی کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث کسی بھی مقامی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور آبادی کو محفوظ رکھا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے