گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہزاروں افغان باشندے طورخم کے راستے واپس, ننگرہار میڈیا آفس


افغانستان کے ننگرہار میڈیا آفس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان نے طورخم کی سرحدی گزرگاہ کے ذریعے 330 خاندانوں پر مشتمل 1,800 سے زائد افراد کو افغانستان واپس بھیجا ہے۔

بیان کے مطابق وطن واپس لوٹنے والے خاندانوں کو اسلامی امارت افغانستان اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی جانب سے 1,011,700 افغانی کی نقد مالی امداد فراہم کی گئی۔

یہ واپسی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان نے 2023 سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ طورخم کی سرحد ان افراد کی واپسی کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔ تاہم ، یہ سرحدی گزرگاہ ہر قسم کے تجارت کے لیے اکتوبر میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں کے بعد تاحال بند ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں