طورخم بارڈر سے1.33 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یکم اگست سے یکم اکتوبر تک صرف پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 270 رہی جو افغانستان جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر کے راستے ایک ہزار 277 پی او آر (Proof of Registration) کارڈ رکھنے والے افغان شہری واپس وطن لوٹےجبکہ 177 افغان سٹیزن کارڈ (ACC) رکھنے والے شہریوں نے واپسی کی ہے۔ بیان کے مطابق 473 افغان شہریوں کو بغیر سفری دستاویزات کے ملک بدر کیا گیا۔

محکمہ داخلہ نے مجموعی اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے یکم اکتوبر تک پی او آر کارڈ رکھنے والے کل 1 لاکھ 33 ہزار 270 افغان افغانستان واپس جا چکے ہیں، جبکہ اے سی سی کارڈ (Afghan Citizen Card) کے حامل افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار 588 ہے جو وطن لوٹ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں