ژوب اور شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع ژوب اور شیرانی کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی حاصل ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کو ضلع ژوب کے علاقے مغل کوٹ کے پاک-افغان سرحد کے قریب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک کیمپ کی موجودگی کی خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کو سیکیورٹی ذرائع نے "فتنہ الخواج” قرار دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

یہ آپریشن علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں