کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک کلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق، جب سی ٹی ڈی کے اہلکار اغبرک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مارے جانے والے یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور مختلف تخریبیکارروائیوں میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے اس کامیاب آپریشن کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں