پاک بھارت جنگ رکوانے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے ‘اعزاز’ ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے کی گئی تعریف کو اپنے لیے ایک "اعزاز” قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو امریکی فوجی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل نے پاک-بھارت جنگ کو رکوانے میں ان کے کردار کو سراہا تھا، جس سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ "فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا تھا کہ اگر جنگ ہو جاتی تو یہ صورتحال کہیں زیادہ خراب ہوتی۔” صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں فیلڈ مارشل منیر کے یہ ریمارکس بہت پسند آئے اور ان سے ان پر ایک مثبت تاثر قائم ہوا۔ صدر ٹرمپ نے تبصرہ کیا کہ”مجھے ان کا تبصرہ واقعی بہت اچھا لگا۔”

صدر ٹرمپ کے مطابق، چیف آف آرمی سٹاف منیر نے یہ مشاہدات دو جرنیلوں سمیت دیگر افراد کی موجودگی میں کیے تھے، جس سے ان کے الفاظ کا وزن بڑھ گیا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ان کی فیلڈ مارشل منیر کے ساتھ دو حالیہ ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ پہلی ملاقات جولائی میں وائٹہاؤس کے کابینہ روم میں ظہرانے کے دوران ہوئی تھی، جہاں فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت اور عالمی برادری کو درپیش کثیر جہتی چیلنجز کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کی ان کی صلاحیت کو تسلیم کیا تھا۔

جبکہ دوسری ملاقات اسی ماہ کے اوائل میں وائٹ ہاؤس میں ہوئی، جب صدر ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل منیر کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی صدر ٹرمپ کے لیے گہری ستائش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں "امن کا داعی” قرار دیا جو دنیا بھر کے تنازعات کو ختم کرنے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اوول آفس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک خوشگوار اور پُرجوش ملاقات کے دوران، وزیرِ اعظم نے امریکی صدر کے دلیرانہ، جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات کو سراہا، جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں آسانی پیدا کی اور اس طرح جنوبی ایشیا میں ایک ممکنہ "بڑے سانحے” کو ٹال دیا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں