لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 17 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ شدت پسند ‘فِتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 17 بھارتی حمایت یافتہ "خوارج” ہلاک گئے ہیں۔ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ عناصر سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ "خارجی” کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز آف پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں