ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ 22 ستمبر 2025 کو جنوبی وزیرستان اپر، جنوبی وزیرستان لوئر (وانا)، اور ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو نافذ رہے گا۔ کرفیو کا اطلاق صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا۔
اس دوران ان اضلاع کے حدود میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور کرفیو کے ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔
متاثرہ اور ممنوعہ راستے
کرفیو کے پیشِ نظر مندرجہ ذیل اہم راستوں پر داخلہ سختی سے منع ہوگا۔
جنوبی وزیرستان اپر کے متاثرہ راستے:
تاودہ چینہ – مکین – بی بی رغزائی – سراروغہ – کوٹکئی – سپینکئی رغزائی – نظر خیل
درگئی پل – مدی جان – شین ورسک – مولا خان سرائے – چگملائی
سرویکئی – مولا خان سرائے-بروند
جنوبی وزیرستان لوئر (وانا) کا متاثرہ راستہ:
وانا – تیارزہ گیٹ – کرب کوٹ – تنائی – عزیزآباد چوک – درگئی پل
ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ کے متاثرہ مقامات:
جنڈولہ بازار مکمل طور پر بند رہے گا۔
ممنوعہ راستہ: کوڑ قلعہ – خرگئی – جنڈولہ
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی، مگر اس کے لیے مسافروں کو پولیس یا سیکیورٹی فورسز سے پہلے اجازت لینا ہوگی اور اپنا شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکے گا۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نظم و نسق برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔