بلوچستان کے ضلع شیرانی میں منگل کی رات دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز اسٹیشنوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ حملوں میں کم از کم چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
شہید ہونے والوں میں تین لیویز اہلکار اور بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک کانسٹیبل شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق حملہ آوروں نے دونوں اسٹیشنوں کو کافی نقصان پہنچایا اور ان کے مواصلاتی نظام کو بھی تباہ کر دیا۔
حملے میں کئی لیویز اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ژوب سے شیرانی کے لیے ایمبولینس اور اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔