پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی ایجنٹ فتنة الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ائی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع لکی مروت میں ہوئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا آپریشن بنوں میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے ایک اور تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کیا جائےگا۔