جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بارودی مواد سے بھری بوشکہ ناکارہ بنا دی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ برمل میں ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا جب سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم نے بادشاہ جان کوٹ کے قریب نصب ایک بارودی مواد سے بھری بوشکہ کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ بوشکہ مبینہ طور پر مسلح افراد نے رات کے وقت سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کی تھی۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ پولیس کے مطابق بی ڈی ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بارودی مواد کا معائنہ کیا اور اسے کنٹرولڈ ڈیٹونیشن کے ذریعے دھماکہ کر کے ناکارہ بنا دیا۔

اس کارروائی کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ تاہم، حکام نے تصدیق کی ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بروقت کارروائی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عوام کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں