کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے گاڑی پر دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت کے قریب مند میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے ایک دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت پاک فوج کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں پیش آیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب کیے گئے ایک آئی ای ڈی (امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس)کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں۔ شہداء میں کیپٹن وقار کاکڑ بھی شامل ہیں، جن کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے بتایا جا رہا ہے۔ دیگر شہداء میں نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی  ظہور شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں