پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی: 35 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ کارروائیوں میں 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 10 اور 13 ستمبر کے درمیان ضلع باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ ائی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران، ہمارے بہادر جوانوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے گماشتہ 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق ایک اور کارروائی جو جنوبی وزیرستان میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے مزید 13 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے بھارتی ایجنٹوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس نے ان گھناؤنے کاموں میں افغان شہریوں کی شمولیت کی غیر مبہم طور پر تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دے گی۔

ائی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی گماشتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ائی ایس پی آر نے آخر میں بتایا کہ   سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی ایما پر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں