کوئٹہ سے معروف مذہبی سکالر مولانا خلیل اللہ شہاب کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

بلوچستان کے درالخلافہ کوئٹہ سے ایک معروف مذہبی سکالر اور سماجی کارکن مولانا خلیل اللہ شہاب کو نامعلوم افراد نے اغواء کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


عینی شاہدین کے مطابق، یہ کارروائی انتہائی اچانک اور غیر متوقع طور پر کی گئی۔ ان کے مطابق چند نامعلوم مسلح افراد نے مولانا کے رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور اغواکاری کی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس دوران کسی بھی فرد کو قریب جانے یا ان سے کوئی سوال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


مقامی زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مولانا شہاب کو ان کے کمرے میں لے گئے، جہاں سے انہوں نے کچھ اہم سامان اور دستاویزات اپنی تحویل میں لیں۔ اس کے بعد، وہ فوری طور پر مولانا کو اپنے ساتھ لے کر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئے۔

مولانا خلیل اللہ شہاب کی اغوا کاری کے بارے میں کوئی سرکاری بیان تحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مولانا خلیل اللہ شہاب کی اغوا کے خبر نے مقامی حلقوں میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں