جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی: 7 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے سروکئی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ایک کمپاؤنڈ پر کی گئی جہاں تقریباً 45 افراد موجود تھے۔


اسلام آباد میں قائم خبر رساں ادارے، دی خراسان ڈائری کو حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی اہم دہشت گرد شامل ہیں۔ خبر کے مطابق ان میں ایک افغان کواڈ کاپٹر کا ماہر نور محمد، آئی ای ڈی ایکسپرٹ حمید اللہ عرف گد (لنگڑا) اور تحریک طالبان پاکستان کا 2009 سے سرگرم رکن عمر بھی شامل ہے۔ دی خراساں ڈائری کے مطابق حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افغان کمانڈر بھی شامل ہیں جو وزیرستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے فضائی مدد کے ساتھ شدید بمباری کی، جس کے بعد زمینی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغان دہشت گرد اور ان کے سہولت کار وزیرستان کے امن کے دشمن ہیں اور ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ باقی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اس آپریشن کو پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں