خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ کوثر میں ایک کرکٹ گراؤنڈ میں نصب کیا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
مقامی زرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب بچے کھیل میں مصروف تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں فضل اللہ نامی شخص موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ شہید کی لاش اور زخمی بچے کو علاج کے لیے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔