پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امریکی امداد، امدادی سامان پاک فوج کے حوالے

پاکستان میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر، امریکہ نے اپنی سینٹرل کمانڈ  کے ذریعے متاثرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی ہے۔ امدادی سامان لے کر کُل چھ پروازیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں خیمے، پانی نکالنے والے پمپ اور جنریٹر جیسی ضروری اشیاء شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہفتے کے روز  پہلی پرواز پہنچی جس میں ابتدائی کھیپ کی وصولی کے موقع پر امریکی ناظم الامور اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر بھی موجود تھے اور انہوں نے باضابطہ طور پر امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سامان آرمی فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جائے گا اور پھر وہاں سے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل وقت میں متاثرہ آبادی کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور فوج کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں