خیبر میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 ایف سی جوان شہید

| شائع شدہ |12:46

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں باڑہ کے مقام پر 163 رائفل پوسٹ پر دہشتگردوں نے ہفتے کے علی الصبح حملہ کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس حملے میں فرنٹیئر کور  کے تین جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ایف سی جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاکہ اسے دہشتگردوں سے کلئیر کیا جا سکے ۔

دوسری جانب ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے گوہاٹی میں آبادی پر ماٹر گولہ گرنے سے ایک شخص شاکر اللہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس واقعے میں ایک شخص، نیاز محمد زخمی ہو گیا۔ مقامی زرائع کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا۔ شہید شاکر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں