خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل کلاچی کے علاقے لونی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ دھماکے اور فائرنگ کے ذریعے کیا گیا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقامی زرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوا ہے جبکہ ان کے کئی ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہی۔