باجوڑ میں ٹارگٹڈ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

| شائع شدہ |11:52

ایک سیکیورٹی اہلکار  نے جمعے کے روز تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ انٹیلیجنس رپورٹ پر مبنی اس آپریشن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چارمنگ کا رہنے والا ظاہراللہ عرف غزنوی اور ببرہ کا عبدالرحمٰن عرف ظاہراللہ ولد یار خان مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور وہ تخریبی کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔مقامی زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے سے قبل علاقے کا گھیراؤ کیا تھا۔ دونوں دہشت گردوں کے علاوہ، جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے باجوڑ میں حالیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ آپریشن کے بعد،دہشت گردوں کے ساتھی کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔

مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آپریشنز خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔ یہ کامیاب آپریشن علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کے لیے ایک اہم دھچکا ہے اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں