خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے تھانہ ہوید میں تعینات ایک پولیس اہلکار کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ پولیس اہلکار کے گھر پر کیا گیا۔ اس حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت رافید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد شہید پولیس اہلکار کے دو بھتیجوں کو بھی اغوا کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
شہید پولیس اہلکار رافید اللہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔