باجوڑ میں امن کی بحالی: حکومت نے ترخو گاؤں کو کلیئر قرار دے دیا، بے گھر خاندانوں کی واپسی شروع

| شائع شدہ |10:56


ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے تحصیل ماموند کے گاؤں ترخو میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر قرار دے دیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں انتظامیہ نے بتایا کہ ترخو اب مکمل طور پر محفوظ اور انتظامی کنٹرول میں ہے، اور یہاں معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں۔

انتظامیہ نے ترخو کے عوام کے صبر، استقامت اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ بے گھر ہونے والے تمام خاندانوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہلِ علاقہ کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں اور اپنی پرامن زندگی دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ ریاست اس دوران ان کی مکمل حفاظت اور تعاون فراہم کرے گی۔ حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ دیگر متاثرہ علاقوں سے بھی بے گھر خاندانوں کی واپسی کا عمل جلد ہی مرحلہ وار اور منظم طریقے سے شروع کیا جائے گا، جو مقامی آبادی سے مشاورت کے ساتھ مکمل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں