صوابی: کلاؤڈ برسٹ کا سیلابی ریلا گھروں میں داخل، ریسکیو 1122 نے 70 سے زائد افراد کو بچا لیا

| شائع شدہ |14:55

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر، ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پیر کو گدون کے دراوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی ہے-

صوابی کے علاقے دراوڑی بالا میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 70 سے زائد افراد کو سیلابی پانی سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، طیب عبداللہ کر رہے ہیں۔ اس آپریشن میں مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور صوابی سے بھی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں تاکہ سرچ اور ریسکیو سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔

ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلابی ریلوں کے دوران غیر ضروری طور پر پانی میں داخل ہونے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں