وانا میں سکول پرنسپل اور سماجی شخصیت رحمت اللہ وزیر اغوا

| شائع شدہ |13:14

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں مقامی سکول کے پرنسپل اور وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ وزیر کو پیر کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے گھر سے نیو اقراء سکول جا رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اغوا کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان رحمت اللہ کو بندوق کی نوک پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام لے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور سول انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

اہل علاقہ نے حکومت اور مقتدر اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور علاقے میں تعلیمی و سماجی شخصیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لوئر وزیرستان میں ایک اسکول کو دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا جس کے بعد "فدائین اسلام” نامی ایک گروپ نے پمفلٹ تقسیم کیے تھے جن میں طلباء اور اساتذہ کو اسکول نہ آنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔ گزشتہ پیر کو ایک اور واقعہ میں لوئر وزیرستان کے  تحصیل برمل کے علاقے کراباغ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین اور مقامی سکول کے استاد مولانا ثناء اللہ شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں