بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

| شائع شدہ |15:35

خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں ہفتے کے روز جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اور وہ خود شدید زخمی ہوئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کے باعث پیش آیا اور فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے اپنے بیٹے نے کی ہے۔ فائرنگ میں انکا بیٹا عصمت اللہ جو ایک لیوی اہلکار تھا اپنی بہن سمیت موقع پر جاں بحق ہو گئے۔


مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا جہاں اسپتال ذرائع نے بتایا کہ مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ تاہم ان کی اہلیہ اب بھی تشویش ناک حالت میں ہیں۔ لیویز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں