جنوبی وزیرستان اپر: لینڈ مائن متاثرین میں معاوضے کے چیکس کی تقسیم کا آغاز

| شائع شدہ |13:44

خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر لینڈ مائن دھماکوں کے متاثرین اور ان کے لواحقین میں معاوضے کے چیکس تقسیم کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے بتایا کہ زخمی اور جاں بحق افراد کے لیے معاوضے کے چیکس آج سے ڈی سی آفس سے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ لینڈ مائن دھماکوں میں متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 64 ہے، جن میں سے 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 54 زخمی ہیں۔ متاثرین اور ان کے ورثاء میں معاوضوں کی ادائیگی کا یہ سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کرنا ہے۔ زیادہ تر متاثرین کا تعلق علاقے کے مختلف حصوں سے ہے۔ یہ اقدام لینڈ مائن متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کی جانب سے ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں