جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے استاد اور پیش امام مولانا ثناء اللہ شہید

| شائع شدہ |13:09

خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے کراباغ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی عالم دین مولانا ثناء اللہ شہید ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مولانا ایک مقامی اسکول میں استاد اور پیش امام کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
شہید مولانا ثناء اللہ کاشہید مولانا ثناءاللہ کا تعلق تحصیل شکئی کے گاؤں منتوئی اور وزیر قبیلے کی ذیلی شاخ ملک خیل سے تعلق رکھتے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان کی میت کو آبائی علاقے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ ایک دن قبل اسی علاقے میں ایک اسکول کو دھماکے سے تباہ کیے جانے کے بعد پیش آیا ہے۔ اس واقعے کے بعد "فدائین اسلام” نامی ایک گروپ نے پمفلٹ تقسیم کیے تھے جن میں طلباء اور اساتذہ کو اسکول نہ آنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں