ہوید اور وزیرآباد میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ

بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے ہوید اور وزیرآباد کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 14 سہولت کار گرفتار کر لیے، جبکہ دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے مسمار کیے گئے۔

کارروائی دریاے ٹوچی کے اطراف، وزیرآباد اور تودونار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ جہاں 5 مشتبہ اہداف کو کلیئر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 1 لوڈر رکشہ اور 2 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔

علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہوید بازار اور گرد و نواح میں مشترکہ گشت بھی کیا گیا۔

پاک فوج اور پولیس نے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں