31 اگست تک بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے احکامات جاری

| شائع شدہ |17:58

حکومت بلوچستان کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ حکم نامے کے تحت پورے صوبے میں 31 اگست تک 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔
حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں بلوچستان کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طلباء، کاروباری افراد اور عام شہری موبائل انٹرنیٹ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس 31 اگست 2025 کو بحال ہوگی۔ حکومت بلوچستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنائے۔
اس حکم نامے کی نقل سیکرٹری حکومت پاکستان، وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول، انسپکٹر جنرل پولیس، بلوچستان، اور چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی ہے۔
عوام کی جانب سے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور جلد از جلد انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں