بائزئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار شہید

| شائع شدہ |12:29

خیبر پختونخواہ کے ضلع مہمند کے تحصیل بائزئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک اہلکار لاس نائیک میر احد جان شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی۔

اس حملے میں ایک اور ایف سی اہلکار، حوالدار افسر علی معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اپریشن جاری ہے۔

شہید لاس نائیک میر احد جان نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اور ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں